رسائی کے لنکس

’پاکستانی فوج قومی مفاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی‘


جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس
جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی سربراہی میں راولپنڈی میں ہونے والے کور کمانڈر اجلاس میں ملک کے اپنے مفاد میں مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم دہرایا گیا۔

مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اجلاس میں اس موقف کو بھی دہرایا گیا کہ مشروط امریکی امداد پاکستانی فوج کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

ایک روز قبل فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے تقریباَ۔ اسی کروڑ ڈالر کی فوجی امداد معطل کرنے کے امریکی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرائط پرمبنی مالی امداد پاکستانی فوج کو نہیں چاہیے اور نہ ہی اس امداد کو روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی سے منسلک کیا جائے ۔

کورکمانڈر اجلاس کہ شرکاء کو قبائلی علاقوں کرم اور مہمند ایجنسی میں سرکاری بیان کے مطابق ان شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن کی تفصیلات اور پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جو علاقے میں دہشت گردانہ کارروائیوں، اغوا، مقامی لوگوں کو قتل اور سڑکوں پر آمدو رفت کو بند کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG