رسائی کے لنکس

جنرل کیانی کا دیر میں سرحدی چوکیوں کا دورہ


جنرل کیانی سرحدی چوکیوں پر موجود اہلکاروں سے مل رہے ہیں۔

جنرل کیانی سرحدی چوکیوں پر موجود اہلکاروں سے مل رہے ہیں۔

جنرل کیانی نے کہا کہ علاقے میں تعینات فوج دہشت گردوں کو شکست دینے اورذمہ داریوں کہ سویلین انتظامیہ کو منتقلی تک واپس نہیں جائے گی۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویر کیانی نے جمعہ کو ضلع دیر کے علاقے پناکوٹ میں سرحدی چوکیوں کا دورہ کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ جنرل کیانی کو تازہ ترین علاقائی صورت سے آگاہ کیا گیا اور انھیں سرحد پار افغانستان سے شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اُنھوں نے کہا کہ فوج علاقے میں امن اور ترقی کے عزم پر قائم ہے۔ جنرل کیانی نے کہا کہ علاقے میں تعینات فوج دہشت گردوں کو شکست دینے اورذمہ داریوں کہ سویلین انتظامیہ کو منتقلی تک واپس نہیں جائے گی۔
XS
SM
MD
LG