رسائی کے لنکس

حادثے کا شکار ہو کر فوج کا ایک افسر ہلاک ایک زخمی


اندھیرے کے باعث یہ دونوں افسران ایک کھائی میں جا گرے جس سے لیفٹیننٹ کرنل شاہد موت کا شکار ہوئے جب کہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔

پاکستان کی فوج نے بتایا ہے کہ راولپنڈی سے نوشہرہ جانے والے فوجی قافلے میں شامل دو افسران حادثے کا شکار ہو گئے جن میں سے ایک جان کی بازی ہار گیا جب کہ ایک شدید زخمی ہوا۔

شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کی طرف سے ہفتہ کو دیر گئے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ موٹروے پر حضرو کے قریب اس وقت پیش آیا جب رکاوٹیں کھڑی ہونے کی وجہ سے بند موٹروے پر یہ افسران اپنے قافلے کے متبادل راستہ تلاش کرنے کے لیے گاڑیوں سے نکلے۔

اندھیرے کے باعث یہ دونوں ایک کھائی میں جا گرے جس سے لیفٹیننٹ کرنل شاہد موت کا شکار ہوئے جب کہ میجر جلال شدید زخمی ہو گئے۔

بظاہر یہ رکاوٹیں حزب مخالف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کو روکنے کے لیے کھڑی کی گئی تھیں۔ تاہم وفاقی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ "مسلح جتھوں" کی اسلام آباد کی طرف آمد کی اطلاع پر یہ راستے بند کیے گئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہ تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد اب اسلام آباد سے پشاور تک موٹروے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG