رسائی کے لنکس

راولپنڈی: سابق بریگیڈیئر اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق افسر کے ملازم نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور اُس کا کہنا تھا کہ جب وہ معمول کے مطابق سکندر ملک کو اٹھانے گیا تو اُنھوں نے دروازہ نہیں کھولا۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں فوج کے ایک سابق بریگیڈیئر، اُن کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ ملک سکندر راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں رہائش پذیر تھے، جہاں مسلح افراد نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اُن کے گھر میں داخل ہو کر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

فوج کے سابق افسر کے ملازم نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی اور اُس کا کہنا تھا کہ جب وہ معمول کے مطابق سکندر ملک کو اٹھانے گیا تو اُنھوں نے دروازہ نہیں کھولا۔

پولیس کے مطابق اس واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG