رسائی کے لنکس

پاکستان:اشرف محمود اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر تعینات


بیان میں مستعفی ہونے والے گورنر یاسین انور سے کہا گیا ہے کہ وہ دن ختم ہونے سے قبل ذمہ داریاں اشرف محمود کو سونپ دیں۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے گورنر کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت نے اشرف محمود واتھرا کو قائم مقام گورنر تعینات کر دیا تھا۔

جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ نے اشرف محمود واتھرا کو تعینات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ فیصلے تک وہ بطور قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کام کرتے رہیں گے۔

بیان میں مستعفی ہونے والے گورنر یاسین انور سے کہا گیا ہے کہ وہ دن ختم ہونے سے قبل ذمہ داریاں اشرف محمود کو سونپ دیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یاسین انور کا استعفی جمعرات کی شام کو قبول کر لیا تھا۔

یاسین انور نے 2011ء میں بطور گورنر اسیٹیٹ بینک میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اُن کی مدت ملازمت ختم ہونے میں ابھی وقت باقی تھا کہ اُنھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
XS
SM
MD
LG