رسائی کے لنکس

پشاور: شدت پسندوں کے حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک


سکیورٹی فورسز کے اہلکار پشاور کے مضافاتی علاقے متنی میں معمول کی گشت پر تھے کہ شدت پسندوں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے اُن پر حملہ کر دیا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھات لگائے مسلح افراد کے حملے میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں معمول کی گشت پر تھے کہ شدت پسندوں نے جدید خودکار ہتھیاروں سے اُن پر حملہ کر دیا۔

اس حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری رہا۔

عہدیداروں کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں پانچ جنگجو بھی مارے گئے۔

اس حملے میں کم از کم ایک فوجی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
XS
SM
MD
LG