رسائی کے لنکس

مولوی انوار الحق نے اٹارنی جنرل کے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

  • ب

مولوی انوار الحق نے اٹارنی جنرل کے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

مولوی انوار الحق نے اٹارنی جنرل کے عہدے کا چار ج سنبھال لیا

پاکستان کے نئے اٹارنی جنرل جسٹس ریٹائرڈ مولوی انوار الحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ سابق اٹارنی جنرل انور منصو ر کے مستعفی ہونے کے بعد رواں ماہ کی دو تاریخ سے یہ اہم سرکاری عہدہ خالی تھا۔

منگل کو صدر آصف علی زرداری نے اُن کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظور ی دی تھی۔

انور منصور نے اپنے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سوئس مقدمات کو عدالت عظمیٰ کے حکم کے مطابق دوبارہ کھولنے کے لیے اُنھیں دستاویزات کی فراہمی میں وزرات قانون بالخصوص وزیر قانون مبینہ طور پر تعاون نہیں کررہے تھے اور اُن کا ماننا تھا کہ عدم تعاون کی ایسی صورت حال میں وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر تھے۔

تاہم وزرات قانون نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔

XS
SM
MD
LG