رسائی کے لنکس

پاکستان دوسرا ایک روزہ میچ بھی ہار گیا

  • ب

پاکستان دوسرا ایک روزہ میچ بھی ہار گیا

پاکستان دوسرا ایک روزہ میچ بھی ہار گیا

اتوار کو سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 140 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد یوسف نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور آسٹریلوی ٹیم نے مقررہ 50 اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے جس میں شین واٹسن نے سب سے زیادہ یعنی 69 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے 53 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہد آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

لیکن جواب میں پاکستان کی تمام ٹیم 37 ویں اوور میں 127 کے مجموعی سکور پرآؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی طرف سے صرف کپتان یوسف ہی جم کر کھیل پائے اور انھوں نے 58 رنز بنائے۔

XS
SM
MD
LG