رسائی کے لنکس

پاکستان اور آسٹریلیا چوتھے ون ڈے میچ میں مقابل


پرتھ کی وکٹ عام طور پر فاسٹ باؤلروں کے لیے سازگار ثابت ہوتی ہے
پرتھ کی وکٹ عام طور پر فاسٹ باؤلروں کے لیے سازگار ثابت ہوتی ہے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ جمعے کے دن پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیریز تین صفر سےجیت چکی ہے جِس کے بعد آسٹریلین حکام اپنے آل راؤنڈر شین واٹسن اور فاسٹ باؤلر بولنگر کو آرام کا موقع دیں گے، جب کہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مچل جانسن ٹیم میں واپس آ جائیں گے۔ ادھر عین ممکن ہے کہ محمد عامر اس میچ میں بھی نہ کھیل پائیں کیوں کہ وہ ان فٹ ہیں اور پچھلے میچ میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے۔

دوسری طرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف شکست میں خراب کارکردگی کے ساتھ ساتھ بدقسمی کا بھی حصہ رہا ہے اور کھلاڑیوں پر بہت زیادہ تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تنقید کی نہیں بلکہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔

XS
SM
MD
LG