رسائی کے لنکس

دبئی ٹی ٹوینٹی: آسٹریلیا کی پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست


آسٹریلیا (فائل)
آسٹریلیا (فائل)

آسٹریلیا نے 97 کا ہدف 14 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ حسن رضا نے دو وکٹیں حاصل کیں

دبئی میں اتوار کے روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں، آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کی طرف سے دیا گیا 97 رنز کا اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 14 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ وارنر 54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے، رضا حسن نے دو وکٹیں لیں۔

اس سے قبل، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، پاکستان کی ٹیم 96 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، اور یوں، آسٹریلیا کو جیت کے لیے محض 97 کا اسکور دیا گیا۔

پاکستانی بیٹس مین، سعد نسیم، 25 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جب کہ وہاب ریاض نے 16، کپتان شاہد آفریدی دو رنز، جب کہ عمر امین بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹے۔

آج آسٹریلوی اسپنرز کا دِن تھا، جنھوں نے کامیابی کے ساتھ پاکستان ٹیم کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی طرف سے گلین نے تین وکٹیں، جب کہ کیمرون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، ٹاس جیتنے پر، پاکستان ٹیم کے کپتان، شاہد آفریدی نے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن، آسٹریلوی باؤلروں کے سامنے کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

پاکستان کا دوسرا وکٹ 13 رنز پر، تیسرا 23، پانچواں وکٹ 36 رنز پر، چھٹا وکٹ 46، ساتواں وکٹ 57، آٹھواں وکٹ 71اور نواں وکٹ 86 رنز پر آٹ پر۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیل رہی ہے جس میں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچوں کے علاوہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے لیے سیریز کا آغاز پانچ اکتوبر کو دبئی میں کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست سے ہوا۔

پاکستان ٹیم: احمد شہزاد، اویس ضیا، شعیب مقصود، عمر اکمل، عمر امین، شاہد آفریدی، سعد نسیم، انور علی، وہاب ریاض، رضا حسن اور محمد عرفان۔

آسٹریلیا: ایرون فِنچ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکس ویل، اسٹیون اسمتھ، فلپ ہیوگس، جیمز فالکنز، بریڈ ہیڈن، شین ایبٹ، میچیل اسٹارک، کین رچرڈسن اور کیمرون بوائس۔

بعدازاں، ایک انٹرویو میں، کپتان شاہد آفریدی نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم اچھا کھیل کر 130 یا 120 رنز کا ہدف دینا چاہتی تھی، لیکن اُس کے بیٹس مینوں کو کامیابی نہیں ہوئی؛ جب کہ اجمل اور حفیظ کی کمی محسوس ہوئی۔

اُنھوں نے ورلڈ کپ سے پہلے ہر میچ کو اہم قرار دیا، اور کہا کہ ’بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کی جائے گی‘۔

XS
SM
MD
LG