رسائی کے لنکس

باجوڑ: شدت پسندوں کے حملے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں اور مقامی قبائلیوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ قمر نامی گاؤں میں اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں کم از دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ بدھ کو رات دیر گئے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں پیش آیا۔

قبائلی انتظامیہ میں شامل عہدیداروں اور مقامی قبائلیوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ قمر نامی گاؤں میں اُنھیں نشانہ بنایا گیا۔

حملے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز کے اضافی دستوں نے وہاں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جو جمعرات کو بھی جاری رہا لیکن تاحال اس میں کسی قسم کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اس حملے کے چند گھنٹوں بعد شدت پسندوں نے حکومت کے ایک وفاداری قبائلی رہنما اور ایک پٹرول پمپ پر بموں سے حملہ کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملک رحمت اللہ کی گاڑی پر دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں ان کے تین رشتے دار ہلاک ہوگئے۔

پٹرول پمپ پر ہونے والے حملے وہاں کا ایک محافظ زخمی ہوا۔
XS
SM
MD
LG