رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں دو ایف سی اہلکار ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

دھماکا ضلع ژوب میں فرنٹئیر کور کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا جس میں متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو فرنٹئیر کور کے ایک مرکزی دفتر کے قریب بم دھماکے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا ژوب میں ہوا، عہدیداروں نے بتایا کہ پاک افغان سرحد کے قریب سے ایف سی کے اہلکار دو مشکوک افراد کو حراست میں لینے کے بعد علاقائی ہیڈ کوارٹر لا رہے تھے کہ ان کے سامان میں رکھے بارودی مواد میں دھماکا ہو گیا۔

دھماکے سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

بلوچستان میں تعینات ایف سی اہلکاروں پر مہلک حملے کیے جاتے رہے ہیں اور رواں ہفتہ ہی کوئٹہ میں فرنٹئیر کور کی ایک گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول بم سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔
XS
SM
MD
LG