رسائی کے لنکس

کوئٹہ:بم دھماکے میں کم ازکم 11 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب ہوا جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت بڑی تعداد میں لوگ یہاں موجود تھے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کو بم دھماکے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے باچا خان چوک کے قریب ہوا جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت بڑی تعداد میں لوگ یہاں موجود تھے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارودی مواد میں ریموٹ کنڑول سے دھماکا کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG