رسائی کے لنکس

پنجگور کے علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گشت پر معمور ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہفتہ کی صبح پنجگور کے علاقے میں پروم چیک پوسٹ کے قریب شدت پسندوں نے گشت پر معمور اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

حملے میں دو اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

صوبے میں اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز پر شدت پسند حملے کرتے آئے ہیں جب کہ رواں ہفتے آنے والے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف سکیورٹی اہلکاروں پر بھی حملوں کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پنجگور بھی شامل ہے۔
XS
SM
MD
LG