رسائی کے لنکس

انڈر19عالمی کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی فتح

  • سردار خان


نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اووروں میں 250رنز سکور کیے جِس میں محمود الحسن کے 63اور انعام الحق کے 56رنز شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے عثمان قادر نے دو جب کہ شاہ زیب احمد اور بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے مطلوبہ سکور آخری اوور میں اُس وقت پورا کیا جب اُسے 20رنز کی ضرورت تھی۔ پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کی طرف سے بابر اعظم نے 91اور احمد شہزاد نے 52رنز سکور کیے۔

XS
SM
MD
LG