رسائی کے لنکس

بنوں: پولیس پر بم حملے میں 10 افراد زخمی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق یہ دھماکا ضلع بنوں کے مصروف علاقے منڈا گیٹ کے قریب ہوا جو کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان جانے والے راستے پر واقع ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں جمعہ کو پولیس کی ایک گاڑی کے قریب بم دھماکے سے کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔


زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر اور تین اہلکار بھی شامل ہیں۔


پولیس کے مطابق یہ دھماکا ضلع بنوں کے مصروف علاقے منڈا گیٹ کے قریب ہوا جو کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان جانے والے راستے پر واقع ہے۔


دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جسے پولیس کی ایک چوکی کے قریب کھڑا کیا گیا تھا اور جیسے ہی گشت پر مامور اہلکاروں کی گاڑی وہاں سے گزری اس میں دھماکا کر دیا گیا۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس بم دھماکے میں کم از کم پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ اس بم دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔

کسی نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

XS
SM
MD
LG