رسائی کے لنکس

بنوں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنوں کے نواحی علاقے بازار احمد خان میں بم سے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن ہلاک ہونے والے دونوں راہگیر تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بنوں کے نواحی علاقے بازار احمد خان میں بم سے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن ہلاک ہونے والے دونوں راہگیر تھے۔

زخمی ہونے والے افراد میں پانچ پولیس اہلکار شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا اس کے قریب ہی مسلم لیگ (ن) کے ایک مرکزی رہنما امیر مقام ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس دھماکے سے چند گھنٹے قبل ہی صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین کے نوشہرہ میں گھر کے قریب دھماکے سے سات افراد زخمی ہو گئےتھے۔

پولیس کے مطابق میاں افتخار حسین کے گھر کے قریب ایک نالے میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا اور منگل کو جب مزدور وہاں کھدائی کر رہے تھے تو اس میں دھماکا ہو گیا۔

زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدور تھے۔
XS
SM
MD
LG