رسائی کے لنکس

بنوں: طالب علم ’دستی بم‘ اسکول لے آیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کے مطابق نویں جماعت کا ایک طالب علم اپنے بیگ میں ’دستی بم‘ لے کر آ گیا اور جب وہ اپنے ساتھی طالب علموں کو دکھا رہا تھا تو اس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے تین بچے معمولی زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں میں پیر کو ایک دستی بم پھٹنے سے تین بچے معمولی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نویں جماعت کا ایک طالب علم اپنے بیگ میں ’دستی بم‘ لے کر آ گیا اور جب وہ اپنے ساتھی طالب علموں کو دکھا رہا تھا تو اس کا ڈیٹونیٹر پھٹنے سے بچہ خود اور اس کے دو دیگر ساتھی زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لیے اس بچےکے گھر کی تلاشی بھی لی جو دستی بم اپنے اسکول لے آیا۔ بظاہر طالب علم کو یہ دستی بم کہیں سے ملا جو وہ ساتھی طالب علموں کو دکھانے کے لیے لایا تھا۔

اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں کہ دستی بم کہاں سے ملا، اسے اسکول لانے کا حقیقی مقصد کیا تھا۔

اُدھر صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں ایک گھر میں دستی بم دھماکے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق گھر کے مکین اپنا سامان منتقل کر رہے تھے کہ دھماکا ہوا لیکن دستی بم کی وہاں موجودگی سے متعلق مزید معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

بنوں اور چارسدہ کا علاقہ شبقدر قبائلی علاقوں کے قریب واقع ہیں۔ حالیہ مہینوں میں ان علاقوں سے ملنے والے بارودی مواد میں دھماکے ہوتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG