رسائی کے لنکس

معروف ادیبہ بانو قدسیہ انتقال کر گئیں


بانو قدسیہ (فائل فوٹو)
بانو قدسیہ (فائل فوٹو)

پاکستان کی معروف ادیبہ اور دانشور بانو قدسیہ ہفتہ کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔

ایک عرصے سے علیل تھیں اور گزشتہ دس روز سے لاہور کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں ہفتہ کی شام وہ وفات پاگئیں۔

انھوں نے بے شمار ناول، افسانے، ٹی وی ڈرامے تحریر کیے لیکن ان کا ناول راجہ گدھ اردو ادب میں بڑے ناولوں میں شمار ہوا۔

وہ معروف مصنف اور دانشور اشفاق احمد کی بیوہ تھیں۔

XS
SM
MD
LG