رسائی کے لنکس

گرانٹ فلاور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر


گرانٹ فلاور (فائل فوٹو)

گرانٹ فلاور (فائل فوٹو)

گرانٹ فلاور سے بورڈ نے دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ اگست میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔

زمبابوے کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گرانٹ فلاور کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کمیٹی کی مشاورت کے بعد گرانٹ فلاور کی تقرری کا اعلان کیا۔

گرانٹ فلاور سے بورڈ نے دو سال کا معاہدہ کیا ہے اور وہ اگست میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

43 سالہ گرانٹ فلاور نے 67 ٹیسٹ اور 221 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کی۔

رواں ماہ ہی پی سی بی نے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کو ٹیم کا ہیڈ کوچ جبکہ سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد کو اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا تھا۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم حالیہ برسوں میں کارکردگی کے اعتبار سے اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔ جہاں اس سے متعدد فتوحات سمیٹیں وہیں بعض سیریز میں اس کی کارکردگی خاصی غیر معیاری رہی جس پر کرکٹ کے حلقوں میں ٹیم انتظامیہ میں تبدیلی کے مطالبات کیے جاتے رہے۔
XS
SM
MD
LG