رسائی کے لنکس

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ، پاکستان کی بھارت پر سبقت


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں بھارت کوئی گول نہ کرسکا جب کہ پاکستان کی طرف سے 15 سالہ رزاق مشتاق نے آٹھ گول کیے۔

برازیل میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے بھارت کو 13 گول سے شکست دے دی۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں بھارت کوئی گول نہ کرسکا جب کہ پاکستان کی طرف سے 15 سالہ رزاق مشتاق نے آٹھ گول کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے فٹ بالر بننا چاہتے تھے لیکن "فٹ بال کی سرزمین برازیل میں کھیلنے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔"

بھارت کے خلاف شاندار فتح پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان میں لوگ اس جیت سے بہت خوش ہوئے ہوں گے۔ "فٹ بال ہمارے لیے کھیل سے کہیں زیادہ ہے۔ ملک میں لوگ بہت فخر کریں گے۔ ۔ ۔ خاص طور پر جب ہم نے بھارت کو ہرایا۔ لیکن یہ کھیل ہے کوئی جنگ نہیں، ہم سب دوست ہیں۔"

بھارتی ٹیم کے مینیجمنٹ میں شامل سندر سنگھ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلوں میں ہار جیت کچھ زیادہ معنی نہیں رکھتی۔ "کون جیتتا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا، بچوں کے حریف نہیں ہوتے۔"

انھوں نے پاکستانی بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں وہ ماہر کھلاڑیوں کی طرح کھیلتے نظر آئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال "یونیسف" اور فٹ بال کی عالمی تنظیم کی طرف سے عالمی سطح پر اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ منعقد کروایا جاتا ہے جس کا مقصد غریب بچوں کی حوصلہ افزائی اور عالمی سطح پر ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔

2014ء کے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت 15 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں فتح یاب ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG