رسائی کے لنکس

بے نظیر بھٹو قتل مقدمہ: دو پولیس افسران کو شامل تفتیش کرنے کا حکم


بے نظیر بھٹو قتل مقدمہ: دو پولیس افسران کو شامل تفتیش کرنے کا حکم
بے نظیر بھٹو قتل مقدمہ: دو پولیس افسران کو شامل تفتیش کرنے کا حکم

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہفتے کو راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی اور سرکاری ٹی وی کے مطابق راولپنڈی پولیس کے سابق سربراہ سعود عزیز اور سپرٹنڈنٹ پولیس خرم شہزاد کو مقدمے کی تفتیش میں باضابطہ طورپر شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودعزیز اور خرم شہزاد پر الزام ہے کہ اُنھوں نے بے نظیربھٹوکی حفاظت کے لیے کیے گئے انتظام میں غفلت برتی تھی۔ گذشتہ ہفتے عدالت نے ان دونوں پولیس افسران کی گرفتار ی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے لیکن بعد میں دونوں پولیس عہدیداروں نے عدالت میں پیش ہوکر ضمانت کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا تھا۔

27 دسمبر 2007ء کو جب بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے لیے گئی تھیں تو اُس وقت سعود عزیز راولپنڈی پولیس کے سربراہ تھے جب کہ ایس پی خرم شہزادبھی بے نظیر بھٹوکی حفاظت پر معمور تھے۔

XS
SM
MD
LG