رسائی کے لنکس

خیبر ایجنسی میں دھماکا، پانچ زخمی


خیبر ایجنسی میں دھماکا، پانچ زخمی
خیبر ایجنسی میں دھماکا، پانچ زخمی

قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں بدھ کو ایک بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ یہ دھماکا تحصیل جمرود کی ایک مارکیٹ کے باہر ہوا جہاں دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

زخمی ہونے والے افراد کو قریب ہی واقع ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں کم از کم دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جمرود کے علاقے میں واقع جس مارکیٹ میں یہ دھماکا ہوا وہ حکومت کے حامی مشال خیل قبیلے کی ملکیت ہے۔ اس قبیلے نے خیبر ایجنسی کی دور افتادہ وادی تیراہ میں موجود طالبان کے خلاف مقامی امن لشکر بنا رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG