رسائی کے لنکس

کرک میں پولیس تھانے پر خودکش بم حملے میں پانچ ہلاک

  • شمیم شاہد

صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کرک میں ہفتے کی صبح پولیس تھانے پر ہونے والے خودکش کار بم حملے میں حکام کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور کم ا ز کم 23 زخمی ہوئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں دوپولیس اہلکار اورایک بچہ بھی شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ خودکش حملہ آورنے بارود سے بھری گاڑی کرک سٹی پولیس تھانے کے مرکزی دروازے سے ٹکرائی جس سے تھانے کی عمارت تباہ جب کہ قریب ہی پولیس لائن کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ خودکش کار بم حملے میں 200 کلو گرام سے زائد بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ اسماعیل خان میں میلادالنبی کے ایک جلوس پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس میں ایک شخص ہلاک اور دو پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے سے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG