رسائی کے لنکس

مانسہرہ اور بالاکوٹ میں پولیس تھانوں پر بم حملے

  • شمیم شاہد

مانسہر ہ اوربالاکوٹ میں پولیس تھانوں پربم حملوں میں اطلاعات کے مطابق ایک تھانے کا سربراہ ہلاک جب کہ چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ سٹی تھانے کے باہرہونے والے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار اور ایک را ہ گیر زخمی ہوگیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جب کہ دوسرے نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا

مانسہر ہ کی تحصیل بالاکوٹ کے ایک تھانے پر خودکش بم حملے میں ایس ایچ او خلیل خان ہلاک جب کہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG