رسائی کے لنکس

حیدر آباد میں دھماکا، 18ہلاک


حیدر آباد میں دھماکا، 18ہلاک

حیدر آباد میں دھماکا، 18ہلاک

ٓصوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد کے قریبی علاقے ہالاناکہ میں ایک ٹرک میں دھماکے سے پولیس حکام کے مطابق 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ دھماکا ایک ٹینکر میں ہوا جس میں تقریباً30ہزار لٹر کیمیکل موجود تھا اور ٹینک میں گیس بھرنے سے یہ دھماکا ہوا۔ ضلعی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسی کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں کہ یہ دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہے۔

ہالا ناکہ میں اندرون سندھ اور ملک کے دوسرے علاقوں میں جانے والے ٹرکوں کا ایک بڑا اڈہ ہے اور دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

XS
SM
MD
LG