رسائی کے لنکس

گیلانی کا برطانیہ کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون پر زور


برطانوی وزیرِ داخلہ تھیریسا مئے اور پاکستانی وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی
برطانوی وزیرِ داخلہ تھیریسا مئے اور پاکستانی وزیر آعظم یوسف رضا گیلانی

وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر زور دیا ہے کہ آئندہ کےدہشت گرد حملوں کو روکنے کی کوشش کے طور پر وہ اُن کی حکومت کے ساتھ اطلاعات کا تبادلہ کریں۔

مسٹر گیلانی نے یہ تجویز پیر کے روز اسلام آباد میں برطانوی وزیرِ داخلہ تھیریسا مئے کے ساتھ بات چیت کے دوران پیش کی۔

مسٹر گیلانی کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات اور اصل انٹیلی جنس کے تبادلے سےپاکستانی اہل کار اِس قابل ہوجائیں گے کہ وہ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کے خلاف ہونےوالےممکنہ دہشت گرد خطرات کوناکام بنانے کے لیے اقدامات اُٹھا سکیں۔

پاکستانی وزیر اعظم کے بقول غربت، تعلیم کا فقدان اور عدم ِترقی ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بنیادی اسباب ہیں۔

مسٹر گیلانی نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود عالمی امن اور خوشحالی کی خاطر پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

XS
SM
MD
LG