رسائی کے لنکس

افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی برطانوی سفارت کارمستعفی


افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی برطانوی سفارت کارمستعفی
افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی برطانوی سفارت کارمستعفی

افغانستان اور پاکستان کے لیے برطانیہ کے خصوصی نمائندے شیرارڈ کوٴپرکولز (Sherard Cowper-Coles) کی طرف سے اپنا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد برطانیوی محکمہ خارجہ نے اِن کی جگہ سفارت کار کیرن پیئرس کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو برطانوی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ کوٴپرکولز نے ایک انتہائی اہم مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں یکسوئی اور مہارت کے ساتھ نبھائیں اور افغانستان اور پاکستان سے متعلق برطانوی پالیسی مرتب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

بیان میں ان کے اس عہدے سے مستعفی ہونے کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

کوٴپرکولز نے گذشتہ برس خصوصی نمائندے کا عہدہ سنبھالا لیکن جون میں وہ رخصت پر چلے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو کی کارکردگی اور طالبان جنگجوؤں سے مجوزہ مذاکرات کے معاملے پر ان کے اور امریکی حکام کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG