رسائی کے لنکس

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو برما پہنچے جہاں وہ صدر تھین سین سے اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ سمیت اور دیگر شعبوں میں تعاون میں بڑھانے پر مذکرات کریں گے۔

صدارتی ترجمان فرحت اﷲ بابر نے بتایا کہ صدر زرداری برما کی جمہوریت پسند رہنما اور نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستانی صدر اپنے ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے اور تیل وگیس کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

XS
SM
MD
LG