رسائی کے لنکس

حفیظ شیخ بلامقابلہ سینیٹر منتخب


حفیظ شیخ بلامقابلہ سینیٹر منتخب

حفیظ شیخ بلامقابلہ سینیٹر منتخب

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سندھ سے بلامقابلہ سینیٹ کے رکن منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعہ کو صوبائی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ کسی اُمیدوار نے عبدالحفیظ شیخ کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے ۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے استعفے کے بعد ڈاکٹر حفیظ شیخ کو رواں سال مارچ میں وزیراعظم کا مشیر برائے اُمور خزانہ مقرر کیا گیاتھا۔
حفیظ شیخ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں بھی بطور وفاقی وزیرکا م کرچکے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ ورلڈ بینک میں بھی اہم عہدوں پر کام کرچکے ہیں جب کہ 1999ء میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد حفیظ شیخ کو صوبہ سندھ کا وزیر خزانہ مقرر کیا جس کے کچھ عرصے بعد اُنھیں مرکز میں مشیر خزانہ اوربعد میں وفاقی وزیر برائے نج کاری کا قلمدان بھی سونپا گیا۔

XS
SM
MD
LG