رسائی کے لنکس

گجرات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات

  • ب

گجرات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات

گجرات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ضمنی انتخابات

پنجاب اور صوبہ سرحد میں صوبائی اسمبلیوں کی ایک ایک نشست کے لیے بدھ کو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے ۔ گجرات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی111 پرمسلم لیگ (ن) کے عمران ظفر اور مسلم لیگ (ق) کے میاں عمران مسعود کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہی کے آبائی علاقے گجرات کے اس حلقے میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کے اُمیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اس حلقے میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے بھاری تعداد میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ۔

صوبہ سرحد کے ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایف 65 کے حلقے میں پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ۔

XS
SM
MD
LG