رسائی کے لنکس

نگراں وفاقی وزراء کے محکموں کا اعلان کر دیا گیا


نگراں وفاقی کابینہ نے منگل کو حلف اٹھایا تھا۔
نگراں وفاقی کابینہ نے منگل کو حلف اٹھایا تھا۔

منگل کو حلف اٹھانے والی 14 رکنی کابینہ کے 13 ارکان کو بدھ کو مختلف وزارتوں کے قلمدان سونپے گئے۔

پاکستان کی 14 رکنی نگراں وفاقی کابینہ میں شامل وزراء میں سے 13 کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک حبیب کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات، عارف نظامی کو وزارت اطلاعات اور پوسٹل سروسز، احمر بلال صوفی کو قانون و انصاف اور پارلیمانی اُمور کے علاوہ انسانی حقوق کی وزرات کا قلمدان بھی سونپا گیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فنی تربیت و تعلیم، ڈاکٹر مصدق ملک کو پانی و بجلی، شہزادہ مقبول رحمت اللہ کو ٹیکسٹائل اور تجارت، عبدالمالک کاسی کو ریلوے، اسد اللہ مندوخیل کو پورٹ اینڈ شپنگ اور مواصلات، میر حسن ڈومکی کو فوڈ سیکورٹی اور بین الصوبائی ہم آہنگی، فروز جمال شاہ کاکا خیل کو بیرون ملک پاکستانیوں کی وزارت کا چارج دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر یونس سومرو کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس، شہزادہ جمال کو مذہبی اُمور اور قومی ہم آہنگی جب کہ ڈاکٹر شہزاد احسن اشرف شیخ کو صنعت اور پیداوار کا قلمدان دیا گیا ہے۔

نگراں کابینہ میں شامل وزراء نے اپنی حلف برداری کے بعد کہا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد اور اس کے لیے ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جس میں لوگ بے خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔
XS
SM
MD
LG