رسائی کے لنکس

موبائل فون نظام کی مکمل بحالی کا اعلان


موبائل فون نظام کی مکمل بحالی کا اعلان
موبائل فون نظام کی مکمل بحالی کا اعلان

موبائل فون نظام کی مکمل بحالی کا اعلان
موبائل فون نظام کی مکمل بحالی کا اعلان

پاکستان کی سب سے بڑی موبائل فون کمپنی کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام اُس کے تکنیکی مرکز میں ہونے والی آتش زدگی کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی سروسز پیر کو مکمل طور پر بحال دی کر گئی ہیں۔

موبی لنک کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر عمر منظور نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ تمام موبائل سروسز(سہولتیں) بحال کر دی گئی ہیں۔ اس سے قبل موبائل کمپنی نے پیر کی صبح جزوی سروس کی بحال کا اعلان کیا تھا۔

موبائل فون کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں اُس کے ایک تکنیکی مرکز میں اتوار کی شام آتش زدگی کے باعث وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے علاوہ ان شہروں سے باہر بھی اُس کی سروس معطل ہو گئی تھی۔ بیان کے مطابق اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اتوار کی شام کو ہونے والی اس خرابی کے باعث تقریباً ایک کروڑ صارفین کو سروس کی معطلی اور عارضی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان میں حالیہ برسوں کے دوران موبائل فون کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور لگ بھگ 18کروڑ کی آبادی والے اس ملک میں اکثریت لینڈ لائن لگوانے کی بجائے موبائل فون کی سہولت کو ترجیح دیتی ہے۔

XS
SM
MD
LG