رسائی کے لنکس

پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں


’شاہین دوئم‘ نامی یہ مشقیں چین کے علاقے سنکیانگ ایغور کے ہو رہی رہیں، اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ جنگی مشقیں پیر کو شروع ہو گئی ہیں۔

’شاہین دوئم‘ نامی یہ مشقیں چین کے علاقے سنکیانگ ایغور کے ہو رہی رہیں، اور یہ 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق مارچ 2011ء میں دونوں ملکوں کے درمیان ’شاہین ون‘ کے نام سے فضائی مشقیں ہوئی تھیں۔

ان مشقوں میں کتنے فوجی حصہ لے رہے ہیں اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں قریبی تعاون ہے اور پاکستان اور چین مشترکہ طور پر جنگی طیارے ’جے ایف 17 - تھنڈر‘ بھی تیار کر رہے ہیں، جو اب پاکستانی فضائی بیڑے کا حصہ ہیں۔
XS
SM
MD
LG