رسائی کے لنکس

چینی وزیراعظم 22 مئی کو پاکستان آئیں گے

چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ
چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چین کے وزیراعظم لی کو نئی قیادت سے ملاقات کا موقع ملے گا جب کہ اس دورے سے دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

چین کے وزیراعظم لی کیچیانگ صدر آصف علی زرداری کی دعوت پر 22 مئی کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ چین کی وزات عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد لی کیچیانگ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔

چین کے وزیراعظم یہ دورہ ایک ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان میں انتخابات کا عمل مکمل ہوا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ چین کے وزیراعظم لی کو نئی قیادت سے ملاقات کا موقع ملے گا جب کہ اس دورے سے دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ چین کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی جز ہے اور اسلام آباد وزیراعظم لی کے دورے کا منتظر ہے۔
XS
SM
MD
LG