رسائی کے لنکس

پہلا ٹی20: پاکستان نے زمبابوے کو 13 رن سے شکست دیدی


فائل

فائل

اکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے 137 رن کا ہدف دیا تھا۔ جواباً زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹیں گنوا کر صرف 123 رن بناسکی۔

پاکستان نے ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں میزبان زمبابوے کو 13 رن سے شکست دیدی ہے۔

اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو میچ جیتنے کے لیے 137 رن کا ہدف دیا تھا۔ جواباً زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹیں گنوا کر صرف 123 رن بناسکی۔

پاکستان کی فتح میں لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے 11 رن دے کر میزبان ٹیم کے اوپنر چیبھابھا سمیت چار بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبورا پاکستانی بالروں کے سامنے قابلِ ذکر مزاحمت کرنے والے واحد بلے باز رہے۔ وہ رن آؤٹ ہونے والے زمبابوے کی تیسرے کھلاڑی تھے جو آخری اوور میں 31 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر136 رن بنائے۔

پاکات ن کی جانب سے شعیب ملک 35 رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ محمد رضوان نے 33 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

زمبابوے کی جانب چیبھابھا نے 18 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سیریز کا دوسرا اور آخری میچ منگل کو ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا جس کے بعد جمعرات سے دو نوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔

XS
SM
MD
LG