رسائی کے لنکس

پاکستان: شدت پسندوں کے حملے میں فوجی سمیت 8 ہلاک


پاکستان: شدت پسندوں کے حملے میں فوجی سمیت 8 ہلاک

پاکستان: شدت پسندوں کے حملے میں فوجی سمیت 8 ہلاک

پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقوں میں مشتبہ شدت پسندوں کے دو حملوں میں فوج اور طالبان مخالف لشکر کے آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ خیبر ایجنسی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے حامی قبائلی لشکر کے اراکین پر اتوار کو لنڈی کوتل کے علاقے میں دیسی ساخت بم کے ذریعے حملہ کیا گیا۔

اس واقعہ میں مقامی لشکر کے سات رضا کار ہلاک اور مزید پانچ زخمی ہو گئے۔

کسی نے فوری طور پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن شدت پسند اس علاقے میں سرکاری سکیورٹی فورسز اور طالبان مخالف قبائل کو تواتر کے ساتھ اپنی مہلک کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

اُدھر قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مشتبہ طالبان جنگجوؤں نے مرکزی قصبے وانا میں قائم فوجی چوکی پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک جب کہ تین کو زخمی کر دیا۔

XS
SM
MD
LG