رسائی کے لنکس

پاکستان: جھڑپوں اور فضائى حملوں میں 24 جنگ جو ہلاک



پاکستانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد کے قریب فضائى حملوں اور زمینی جھڑپوں میں کم سے کم 24 مشتبہ جنگ جوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عہدے داروں نے جمعے کے روز کہا ہے کہ باجوڑ کے ضلعے میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی اور کم سے کم 14 جنگ جو ہلاک ہو گئے۔ اس قبائلی علاقے میں کبھی طالبان باغیوں کا خاصا اثرو نفوذ تھا۔

اسی دوران عہدے داروں نے کہا ہے کہ باجوڑ ہی کے ایک دوسرے مقام پر فضائیہ کے جیٹ لڑاکا طیاروں نے جنگ جوؤں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کرکے کم سے کم دس مزید جنگ جوؤں کو ہلاک کردیا۔

ادھر کوئٹہ میں پولیس نے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح لوگوں نے زائرین کے ایک گروہ پر فائرنگ کرکے کم سے کم تین افراد کو ہلاک کر دیا۔ چھان بین کرنے والوں نے کہا ہے کہ زائرین ایران جا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG