رسائی کے لنکس

ملک اسحاق کی ضمانت پر رہائی کا حکم


ملک اسحاق(درمیان میں) فائل فوٹو
ملک اسحاق(درمیان میں) فائل فوٹو

لاہور کی ذیلی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ملک اسحاق کی ضمانت کا حکم دیا۔

کالعدم انتہا پسند گروپ ’سپاہ صحابہ‘ کے سربراہ ملک اسحاق کو لاہور کی ایک ضلعی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کی ذیلی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نثار احمد نے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پر ملک اسحاق کی ضمانت کا حکم دیا۔

ایک مذہبی اجتماع میں فرقہ وارانہ منافرت سے متعلق اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں ملک اسحاق کو 31 اگست کو سعودی عرب سے وطن واپسی پر لاہور پولیس نے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انھیں عدالت کے حکم پر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا گیا۔

سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں سپاہ صحابہ کو کالعدم قرار دیا گیا تھا اور اس سنی انتہا پسند گروہ پر سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملک اسحاق کو 1997ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور 14 سال کی قید کے بعد 2011ء میں انھیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG