رسائی کے لنکس

پاکستان کی فرانس میں حملے کی مذمت


ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

پاکستان نے پیرس میں ایک ہفت روزہ جریدے کے دفتر پر ’بہیمانہ‘ حملے کی مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ بیان میں انسانی جانوں کے نقصان پر پاکستان کی جانب سے فرانس کی حکومت اور فرانسیسی عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو اس بات پر اعتماد ہے کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑی رہے گی اور اس دہشت گردانہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بعد ازاں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ فرانس میں ہونے والے حملے پر ’آپ نے پوری اسلامی دنیا بشمول پاکستان کی جانب سے ردعمل دیکھا ہو گا، ہم اس حملے کی مذمت کرتے ہیں کیوں کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔‘‘

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اسلام کسی بھی بے گناہ کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔

اُنھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مختلف مذاہب کے اکابرین کو مل کر کام کرنا اور اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG