رسائی کے لنکس

چینی صدر کے لیے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز


چین کے صدر شی جنپنگ گزشتہ نو سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔

چین کے صدر شی جنپنگ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

منگل کو ان کے دو روزہ دورہ پاکستان کے آخری روز ایوان صدر اسلام آباد میں میزبان صدر ممنون حسین نے چینی صدر کو ’’نشان پاکستان‘‘ عطا کیا۔

اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف، کابینہ کے وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چینی صدر کے وفد میں شامل اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔

صدر شی جنپنگ کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وہ گزشتہ نو سالوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والے پہلے چینی صدر ہیں۔

چینی صدر کے دورے کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی اور وفاقی دارالحکومت کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

XS
SM
MD
LG