رسائی کے لنکس

نوشہرہ بم دھماکے میں خاتون پولیس اہلکار سمیت دو ہلاک


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع نوشہرہ میں منگل کو ایک بم دھماکے میں ایک خاتون پولیس اہلکارسمیت دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بم کا یہ دھماکا ضلعی عدالت کے مرکزی دروازے پر قائم پولیس کی چیک پوسٹ پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق جب دھماکا ہوا تو ہلاک ہونے والی پولیس اہلکار عدالت میں داخل ہونے والی ایک خاتون کا بیگ چیک کر رہی تھی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور سے تقریباً 35 کلومیٹر مشرق میں واقع ضلع نوشہرہ میں شدت پسند اس سے قبل بھی حملے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG