رسائی کے لنکس

باجوڑ لڑائی میں 15 فوجی لاپتا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

تحریک طالبان پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگجوؤں نے باجوڑ میں ہونے والی جھڑپوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

پاکستان میں حکام نے جمعہ کو انکشاف کیا ہے کہ افغان سرحد سے متصل ایک قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تین دن قبل ہونے والی جھڑپوں میں 15 فوجی لاپتا ہوگئے تھے۔

باجوڑ ایجنسی میں انتظامیہ کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل بٹوار گاؤں میں افغانستان کی جانب سے حملہ کرنے والے طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ منگل کو ہونے والی لڑائی میں کم از کم 15 فوجی لاپتا ہو گئے تھے۔

لیکن قبائلی ذرائع نے لاپتا فوجیوں کی تعداد اس سے زیادہ بتائی ہے۔

تحریک طالبان پاکستان کے ایک ترجمان نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے رابطہ کر کے دعویٰ کیا تھا کہ جنگجوؤں نے باجوڑ میں ہونے والی جھڑپوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی فوجیوں کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں سے 15 کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاکستانی فوجی حکام نے لڑائی میں کم ازکم چھ اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کے لاپتا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

مقامی حکام کی طرف سے 15 فوجیوں کے لاپتا ہونے کے تازہ انکشاف سے بظاہر طالبان جنگجوؤں کے دعوؤں کو تقویت ملی ہے۔
XS
SM
MD
LG