رسائی کے لنکس

چارسدہ میں کار بم دھماکا، پانچ ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختون خواہ میں پیر کو ایک طاقت ور کار بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا چارسدہ شہر میں عمر زئی تھانے سے متصل ایک مسجد کے باہر ہوا جس سے کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی پولیس اہلکار زین خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں، جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 10 سے زائد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG