رسائی کے لنکس

کرم ایجنسی: جھڑپ میں 6 اہلکار، 15 جنگجو ہلاک


کرم ایجنسی: جھڑپ میں 6 اہلکار، 15 جنگجو ہلاک
کرم ایجنسی: جھڑپ میں 6 اہلکار، 15 جنگجو ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جوگئی کے علاقے میں بدھ کو علی الصباح ہونے والی لڑائی میں کم از کم 15 جنگجو بھی مارے گئے۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں میڈیا کی محدود رسائی ہونے کی وجہ سے وہاں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہوتی ہے۔

شورش زدہ قبائلی پٹی میں مشتبہ طالبان شدت پسندوں کے سکیورٹی فورسز اور دیگر سرکاری اہداف پر مہلک حملے معمول کی بات ہیں۔

XS
SM
MD
LG