رسائی کے لنکس

اورکزئی ایجنسی: جھڑپ میں 1 اہلکار، 25 جنگجو ہلاک


اورکزئی ایجنسی: جھڑپ میں 1 اہلکار، 25 جنگجو ہلاک

اورکزئی ایجنسی: جھڑپ میں 1 اہلکار، 25 جنگجو ہلاک

پاکستان میں فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 25 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

لڑائی کا یہ سلسلہ جمعہ کی صبح اُس وقت شروع ہوا جب درجنوں جنگجوؤں نے نیم فوجی فرنٹیئر کور کے قافلے پر اچانک حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک اور لگ بھگ 20 کو زخمی کر دیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور سڑک کے دونوں اطراف گھات لگائے بیٹھے تھے جس کی وجہ سے سکیوڑی فورسز کو زیادہ نقصانات کا سامنا ہوا۔

ابتدائی حملے کے بعد شروع ہونے والی لڑائی تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں سکیورٹی فورسز کو ہتھیاروں سے لیس ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی پٹی تک ذرائع ابلاغ کی انتہائی محدود رسائی کے باعث واقعے کی تفصیلات کی غیر جانب دار ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہے۔

حالیہ مہینوں میں اورکزئی ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف پاکستانی فورسز کی کارروائیوں میں تیزی دیکھنے آئی ہے اور علاقے میں کشیدگی نے بڑی تعداد میں قبائلی خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG