رسائی کے لنکس

پشاور میں بم دھماکا، 12 افراد زخمی


پشاور میں بم دھماکا، 12 افراد زخمی
پشاور میں بم دھماکا، 12 افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں جمعرات کی صبح ایک بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا رام پورہ بازار میں ہوا اور اس سے کئی دکانوں کو نقصان پہنچا۔

پشاور پولیس کے ایک اعلیٰ پولیس افسر شفقت ملک نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ دھماکے میں تقریباً تین کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جو ایک دکان کے باہر رکھے کنستر میں چھپایا گیا تھا۔

صوبائی دارالحکومت طالبان عسکریت پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں کا مرکز بنا رہا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں ان واقعات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی بظاہر وجہ افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کیے گئے موثر فوجی آپریشنز اور شہر میں سخت حفاظتی اقدامات ہیں۔

XS
SM
MD
LG