رسائی کے لنکس

پاکستان: راکٹ حملے میں 1 پولیس اہلکار ہلاک


پاکستان: راکٹ حملے میں 1 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان: راکٹ حملے میں 1 پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی شہر بنوں میں اتوار کی صبح ضلعی پولیس افسر کی رہائش گاہ پر راکٹ حملے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ عسکریت پسندوں نے بکا خیل تحصیل سے تین راکٹ داغے جن میں سے دو بنوں چھاؤنی میں پولیس افسر کی رہائش گاہ کے قریب آ کر گرے۔

اس واقعہ میں ضلعی پولیس افسر کے گھر پر تعینات ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ضلع بنوں قبائلی پٹی وزیرستان سے ملحق ہے اور شدت پسند ماضی میں بھی یہاں سکیورٹی فورسز اور دیگر سرکاری اہداف کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG