رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی میزائل حملہ، 4 ہلاک


جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی میزائل حملہ، 4 ہلاک

جنوبی وزیرستان میں مبینہ امریکی میزائل حملہ، 4 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں اتوار کو مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق بغیر پائلٹ والے جاسوس طیارے یا ڈرون سے دتہ خیل قصبے کے قریب مشتبہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سے متعلق فوری طور پر کوئی تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

حالیہ ہفتوں کے دوران افغان سرحد سے ملحقہ شمالی و جنوبی وزیرستان پر ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کا ہدف وہ طالبان عسکریت پسند بنے ہیں جو سرحد پار افغانستان میں تعینات امریکی اور دوسری اتحادی افواج پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG