رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں دو جنگجو ہلاک


شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں دو جنگجو ہلاک

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں دو جنگجو ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان پر جمعرات کو ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم از کم دو عسکریت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کا ہدف شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میران شاہ میں ایک مکان تھا جس پر بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے۔

ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی شناخت کے حوالے سے فوری طور پر کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں تک ذرائع ابلاغ کی انتہائی محدود رسائی کے باعث وہاں پیش آنے والے واقعات کی تفصیلات کی غیر جانب دار ذرائع سے تصدیق تقریباً ناممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG